Thursday, April 29, 2021

این سی او سی کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

این سی او سی نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔این سی او سی کے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے جب کہ بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

بینکوں کی پبلک ڈیلنگ جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی اور جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نئے اوقات کار پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3t0cZDd

0 comments:

Popular Posts Khyber Times