Thursday, April 29, 2021

ساڑھے پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد شاہراہ کاغان کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

 شاہراہ ناران

ساڑھے پانچ ماہ کے طویل وقفے کے بعد شاہراہ ناران کی صفائی مکمل کرکے تفریحی مقام ناران کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی اے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں چھوٹے بڑے8 گلیشیرز کی کٹائی اور تمام رکاوٹیں دور کرکے شاہراہ کو ناران تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا ہے۔

گذشتہ سال 16 نومبر کو شدید برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لمبی پٹی سے ناران تک شاہراہ ناران متعدد مقامات پر بند ہو گئی تھی۔

ڈی جی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کا کہنا ہے کہ شاہراہ کھلنے کے بعد نقل مکانی کر جانے والے خاندانوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے تاہم 16 مئی تک وادی کاغان میں سیاحت پر مکمل پابندی ہو گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3t0t9fZ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times