Saturday, April 3, 2021

سول ایوی ایشن کا برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت دینے سے انکار

سول ایوی ایشن کا برٹش ایئرویز کو مزید پروازوں کی اجازت دینے سے انکار

سول ایوی ایشن کورونا صورتحال کے پیش نظر برٹش ایئرویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا ، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔

 کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز پر مزیداحتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے برطانوی ائیرلائن کی مزید پروازوں کی اجازت نہیں دی۔

 برٹش ایئرویز ویز کی مزید پروازوں کی درخواست کو التوا میں ڈال دیا گیا، برٹش ایئرویز نے پاکستان کیلئے اپنی مزید 10پروازوں کی اجازت طلب کی تھی، 7پروازیں برطانیہ سے اسلام آباد کیلئے اور 3 برطانیہ سے لاہور کیلئے تھیں۔

 سی اے اے نے ایوی ایشن ڈویژن کو صورتحال سے آگاہ کردیا، احتیاطی تدابیر کو مؤثر بنانے کا مقصد کورونا پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

یاد رہے کوروناکی تیسری لہرکاموجب بننے والےبرطانیہ نےپاکستان کو ہی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا تھا، جس کے بعد 9اپریل سےپاکستان سے برطانیہ آنےوالوں کو10دن ہوٹل قرنطینہ کرناہوگا۔

ہوٹل قرنطینہ کے اخراجات مسافر خود ادا کرے گا ، مسافر کو ہوٹل قرنطینہ کے تقریباً 1700 پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rJHahr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times