Saturday, April 3, 2021

شہرقائد میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ

شہرقائد میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ

کراچی کا موسم آج بھی گرم رہے گا اور سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

 کراچی میں شدید گرمی نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ، ہیٹ ویو کے چوتھے روز بھی سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، آج بھی زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے موسم گرم رہے گا اور دن میں گرم ہوائیں بھی چلیں گی۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں ہیٹ ویو کے خدشات کے پیش نظر سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مراسلہ جاری کردیا ہے، مراسلہ کراچی کے ڈپٹی کمشنرز ،چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو جاری کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cJmHVU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times