Friday, April 30, 2021

اب ٹریفک پولیس اہلکار سائیکل پر بھی گشت کرتے دکھائی دیں گے

اب ٹریفک پولیس اہلکار سائیکل پر بھی گشت کرتے دکھائی دیں گے

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل ٹوائلٹ فراہم کیا گیا ہے جب کہ اب صدر میں ٹریفک پولیس اہلکار سائیکل پر بھی گشت کرتے دکھائی دیں گے۔

کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اہم مسئلے کے حل کیلئے ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کی ہدایت پر موبائل ٹوائلٹ فراہم کردیا گیا ہے جب کہ شہر کے صدر جیسے مصروف علاقوں میں ٹریفک جام کھلوانے کیلئے سائیکل اسکواڈ متعارف کرایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی اقبال دارا نے میٹروپول ٹریفک چوکی پر دونوں سہولیات کا معائنہ اور افتتاح کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر کئی کئی گھنٹے تک کھڑے ہوکر ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ٹوائلٹ جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کیلئے تجرباتی طور پر ایک موبائل ٹوائلٹ تیار کیا گیا ہے جس میں واش بیسن اور ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3h3yxwL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times