پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کراچی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر پی پی کراچی ڈویژن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 'ایک تیر سے اتنے شکار'۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ یہ شہر کراچی کس کا؟ بھٹو کا۔
اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 کا انتخابی نتیجہ اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زیر تعمیر مزار قائد کے سامنے کھڑے ہو کر عوام سے خطاب کر رہے ہیں۔
Congratulations PPP Karachi for this historic victory. Aik Teer say itnay shikar. Yeh shehr Karachi Kis Ka? Bhutto ka! #NA249 pic.twitter.com/ff1SoE1MWp
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 30, 2021
گزشتہ روز بھی چیئرمین پیپلز پارٹی نے تیر کے نشان کے ساتھ ایک ٹوئٹ کیا تھا۔
خیال رہے کہ این اے 249 میں ہونے والا ضمنی انتخاب پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل نے جیت لیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3xyQRDz
0 comments: