
پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کی ہے ان میں جرائم کی روک تھام، خواتین کی حیثیت سے متعلق اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخابات اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوئے تھے۔
Pakistan gets elected to three Key @UNECOSOC bodies ?????
— Permanent Mission of Pakistan to UN, NY (@PakistanUN_NY) April 20, 2021
1️⃣Commission on Crime Prevention & Criminal Justice #CCPCJ
2️⃣Commission on Staus of Women #CSW
3️⃣Commission on Population and Development #CPD https://t.co/lPjnKVmYiQ
یکم جنوری 2022 سے پاکستان تینوں کمشنز کی رکنیت سنبھالے گا۔ تینوں کمشنز کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3au78zH
0 comments: