Monday, April 26, 2021

وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی

وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی

وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی جس کے لیے تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں اور منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذائع کے مطابق آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اس سے کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی جب کہ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32Orks4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times