Monday, April 19, 2021

حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب، شیخ رشید نے خبر سنادی

شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے درمیان طویل مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کی علی الصباح ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیرکی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے جب کہ ٹی ایل پی کی جانب سے مسجد رحمت اللعامین ﷺ سمیت سارےملک سےدھرنےختم کیےجائیں گے۔

شیخ رشید کے مطابق بات چیت کے ذریعے معاملے کا آگے بڑھایا جائےگا اور جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول ، ان کا بھی اخراج کیاجائےگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32HRz3n

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times