چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی 62 سے 68 پیسے فی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے تاہم فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔نیپرا میں مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی61پیسےسستی کرنےکی درخواست پرسماعت ہوئی ، سماعت چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے کی۔
اتھارٹی کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ مارچ میں8ارب61کروڑیونٹ بجلی تقسیم کارکمپنیوں کوفراہم کی گئی، مارچ میں فی یونٹ بجلی پرفیول لاگت کا تخمینہ 6روپے22پیسےتھا تاہم مارچ میں فی یونٹ بجلی پیداوارپرلاگت5روپے61پیسےرہی۔
چیئرمین نیپرا نے استفسار کیا فرنس آئل کااستعمال کیوں کیاگیا اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بجلی پیداوارمیں گیس کااستعمال کیوں کم رہا، جس پر نیشنل پاورکنٹرول سینٹر نے بتایا تکنیکی مسائل درپیش تھےپلانٹ کوایل این جی کمی آگئی تھی۔
نیپرانےمارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت مکمل کرلی، چیئر مین نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی62سے68پیسےفی یونٹ تک سستی ہوسکتی ہے تاہم نیپرافیصلہ بعدمیں جاری کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3e03kbu
0 comments: