Saturday, April 17, 2021

کراچی میں ٹرک اور موٹرسائیکل تصادم، 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی

کراچی حادثہ

کراچی میں سپرہائی وے پر ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثےمیں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

سپرہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب تربوز سے بھرے ہوئے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Qx0p10

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times