Monday, March 8, 2021

وسیم اکرم کا وزیراعظم عمران خان کے نام اہم پیغام

وسیم اکرم کا وزیراعظم عمران خان کے نام اہم پیغام

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام شیئر کردیا۔

 ذرائے کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’نیا پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے میں اللہ آپ کی مدد کرے۔‘

وسیم اکرم نے کہا کہ ’بے شمار مخالفین کے باوجود عمران خان ملک کے لیے ڈٹا ہوا ہے، موقع پرست، اندرونی و بیرونی دشمنوں میں گھرنے کے باوجود عمران خان ڈٹا ہوا ہے۔‘

سابق فاسٹ بولر نے لکھا کہ میڈٰیا کے کچھ حلقے کی بے جا تنقید کے باوجود عمران خان ڈٹا ہوا ہے، قرضوں میں جکڑٰ کمزور معیشت ملی لیکن عمران خان پاکستان کے لیے لڑ رہا ہے، اللہ ہمارے کپتان کی رہنمائی فرمائے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qqipGv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times