Tuesday, March 16, 2021

طلاق کی دھمکی دینا شوہر کو مہنگا پڑ گیا, بیوی کا عدالت سے رجوع ، جانیے تفصیلات

سعودی جوڑا

سعودی عرب میں اہلیہ کو طلاق کی دھمکی دینا شوہر کو مہنگا پڑ گیا۔

سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہر وقت طلاق کی دھمکی دیتا رہتا ہے۔

خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ’طلاق کا لفظ شوہر کا تکیہ کلام بن چکا ہے، وہ ہر وقت کہتا رہتا ہے کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا۔‘

خاتون نے کہا کہ شوہر کو سمجھانے کے لیے والدین سے رابطہ کیا، والدین نے شوہر سے بات بھی مگر انہوں نے کہا کہ یہ میری ذاتی زندگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ اتنی مرتبہ طلاق کی بات کرچکا ہے تو کیا اب تک میں اس کی بیوی بھی ہوں یا نہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجبور ہوکر عدالت سے رجوع کیا تاکہ واضح ہو سکے کہ کیا طلاق ہوئی ہے یا نہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Q1rEjO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times