Tuesday, March 16, 2021

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ بحرین، روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز پیش

نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا دورہ بحرین، روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز پیش

 پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا بحرین میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سرکاری دورے پر بحرین پہنچے جہاں انہیں روایتی انداز میں گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔ امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بحرین کے سرکاری دورے پر پہنچے تو کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے سربراہ پاک…

سربراہ پاک بحریہ نے بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اِن چیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز نے خطے میں بحری امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کی تعریف کی۔

امیر البحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو رائل بحرین نیول فورسز کی استعدادِ کار کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات کو فروغ دے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rTk0WX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times