Tuesday, March 9, 2021

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا

ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شروع ہونے والا بارشوں کا نیا سلسلہ اتوار تک جاری رہے گا۔ جمعرات سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ پشاور، کوہاٹ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بلوچستان کے بھی مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے جن میں کوئٹہ، ژوب، زیارت اور چمن شامل ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، مری اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد صبح کے اوقات میں موسم مزید سرد ہو گیا۔

گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت کالام منفی 2، اسکردو، گوپس منفی ایک اور استور میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eqGA5s

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times