Tuesday, March 9, 2021

دنیا میں 11 کروڑ 81 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر

دنیا میں 11 کروڑ 81 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 11 کروڑ 81 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر اور مرنے والوں کی تعداد 26 لاکھ22 ہزار58 ہو گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 38 لاکھ 42 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ16لاکھ 92 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 40 ہزار574 تک پہنچ گئی ہے جبکہ2کروڑ98 لاکھ 1 ہزارسے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ61 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 58 ہزار79 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 68 ہزار568افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

روس میں 43لاکھ42 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 89 ہزار 809ہے۔

برطانیہ میں 42 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 797 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 39 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر اور89ہزار301 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسپین میں 31 لاکھ64 ہزار983 افراد متاثر اور 71 ہزار 727 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 31 لاکھ1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 479 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30uKqC8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times