
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے اینڈرائیڈ اور آئی اوایس صارفین کے لیے دو نئے فیچرز کی آزمائش کررہی ہے جس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹر ٹائم لائن پر اب آدھی کے بجائے مکمل تصویر دیکھ سکیں گے جب کہ دوسرا فیچر 4k امیج بھی سپورٹ کرسکے گا۔
Sometimes it's better said with a picture or a video. Over the next few weeks, we’ll be testing some ways to improve how you can share and view media on Twitter. ?
— Twitter Support (@TwitterSupport) March 10, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹر سپورٹ نامی ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ ٹوئٹر اگلے چند ہفتوں کے دوران ان نئے فیچرز کی آزمائش کرنے جارہا ہے جس کے بعد ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا آدھے کے بجائے مکمل ویو نظر آئے گا۔
ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین کو ابھی کسی بھی تصویر کا مکمل ویو دیکھنے کے لیے ٹوئٹ پر ٹیپ کرنا ہوتا ہے لیکن اس فیچر تک رسائی کے بعد صارفین ٹوئٹر ٹائم لائن پر تصویروں کا مکمل ویو دیکھ سکیں گے۔
ٹوئٹر کی جانب سے زیر غور دوسرےفیچر کے ذریعے صارفین ہائی کوالٹی کی تصاویر کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرسکیں گے جب کہ یہ بھی کہاجارہا ہے کہ اس فیچر تک رسائی بھی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ہی ہوگی۔
میڈیا رپورٹ کے مطا بق یہ فیچر سیٹنگ مینو میں موجود ڈیٹا یوزیج میں فراہم کیا جائے گا یہاں صارف کو ’ہائی کوالٹی امیج ‘ کو منتخب کرنا ہوگا اور پھر موبائل ڈیٹا، وائی فائی یا صرف وائی فائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرناہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rBG1cI
0 comments: