Thursday, March 11, 2021

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد

 وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد

پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کرنے والے شخص پر جرمانہ عائد کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس لعل جان اور جسٹس عتیق شاہ پر متشمل بینچ نے کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حبیب قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل حبیب قریشی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان اے این 35 بنوں سے دستبردار ہو چکے ہیں، ان کے مؤکل کے خلاف دائر کیس بدنیتی پر مبنی ہے۔
حبیب قریشی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا درخواست گزار اور ان کے وکیل عدالت میں پیش بھی نہیں ہو رہے۔

عدالت نے عدم پیشی پر درخواست گزار پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور درخواست گزار کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 18 مارچ تک ملتوی کر دی۔

پشاور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کی عدم پیشی پر فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ این اے 35 بنوں کے سابق امیدوار انعام اللہ نے وزیراعظم کی نااہلی کے لیے کیس کر رکھا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3euefv2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times