Friday, March 5, 2021

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہفتے سے مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی جس کے اثرات سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونا 206.53 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ پہلے اس کی قیمت 209.30 ریال تھی۔

اسی طرح 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بدھ کو 183.14 ریال تھی جو جمعرات کو کم ہوکر 180.71 ریال رہ گئی۔ 18 قیراط ایک گرام سونا 156.98 ریال میں فروخت ہوتا تھا جس کی اب قیمت 154.90 ریکارڈ کی گئی۔

14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 120.48 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں جمعرات کو ایک اونس سونا 6427.50 ریال میں فروخت ہوا۔ 21 قیراط آٹھ گرام کے بسکٹ کی قیمت پہلے 1465.11 ریال تھی جبکہ جمعرات کو اس کی قیمت کم ہوکر 1445.70 ریال دیکھی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bi3kT2

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times