Saturday, March 27, 2021

وینزویلا کے صدر کو کورونا کےعلاج کی غلط معلومات شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

وینزویلا کے صدر کو کورونا کےعلاج کی غلط معلومات شیئر کرنا مہنگا پڑا

کورونا کا غلط علاج بتانے پر فیس بک نے وینزویلا کے صدر کا پیج فریز کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیس بک کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر نے کورونا کےعلاج کی غلط معلومات شیئر کی تھیں۔

وینزویلا کے ‌صدر نے ایک دوا کو کورونا وائرس کا علاج بتایا تھا جس پر ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ یہ کورونا کا علاج نہیں ہے۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی پر وینزویلا کے صدر کا اکاؤنٹ فریز کیا گیا ہے۔

فیس بک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلو ایچ او) کی ہدایت پر عمل کرتے ہیں کہ فی الحال اس وائرس کے علاج کے لیے کوئی دوا نہیں ہے اور ہمارے قوانین کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہم 30 دن کے لیے صفحہ بھی منجمد کر رہے ہیں۔

منجمد کیا گیا پیج صرف پڑھنے کے قابل ہوگا تاہم اس پر کوئی چیز شیئر نہیں کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں 12 کروڑ 67 لاکھ سے زائد افراد متاثر

وینزویلا کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 54 ہزار 905 مریض اور ایک ہزار 543 اموات سامنے آئی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PCqF9t

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times