Friday, February 12, 2021

امریکی پابندیوں کے باوجود ترکی نے بڑا اعلان کر دیا

امریکی پابندیوں کے باوجود ترکی نے بڑا اعلان کر دیا

ترکی نے امریکی دباؤ اور پابندیوں کے باجود روس سے میزائلز کی خریداری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر طیب اردگان کے ترجمان ابراہیم قالن کا کہنا ہے کہ ترکی روس کے ساتھ ایس 400 دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ برقرار رکھے گا۔
ترکی نے اس معاملے کو امریکا کے ساتھ گفت و شنید سے حل کرنے کا بھی عندیہ دیا، بتایا گیا ہے کہ بات چیت سے اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس سے ایس 400 میزائل خریدنے پر گزشتہ برس دسمبر میں ترکی پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

خیال رہے کہ آج ترکی نے دفاعی صنعت میں نیا کارنامہ انجام دیتے ہوئے بغیر کپتان کے مسلح کشتی تیار کر لی ہے، حیرت انگیز صلاحیتوں کی حامل اس مسلح بوٹ کو ادلاق کا نام دیا گیا ہے جو اس وقت سمندر میں اپنے سفر کا ‏آغاز کر چکی ہے۔

یہ مسلح بوٹ ڈے اینڈ نائٹ وژن کی اہلیت رکھنے کے ساتھ ساتھ کیموفلاج کی بھی صلاحیت رکھتی ہے، جس کا مشن ‏نگرانی، انٹیلی جنس، فوج کا تحفظ اور اسٹریٹیجک سہولتوں کی حفاظت کرنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Zb7N2S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times