Sunday, May 17, 2020

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کر فالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو پاکستان کے ساتھ جوڑ کرفالس فلیگ آپریشن کرنا چاہتا ہے اور اپنی ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ مودی کا مقبوضہ کشمیر کے بارے میں آر ایس ایس سے متاثر نظریہ واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے قبضے کے ذریعے کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کیا، مودی سرکار کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرکے غیر انسانی سلوک کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کشمیریوں کوحق خودارادیت سےمحروم کرنا چاہتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انسانیت سے بھی کم تردرجہ دیا جا رہا ہے اور انہیں طاقت کے ظالمانہ استعمال سے دبایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو خورک اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جارہا ہے اور نوجوان نسل کی وسیع پیمانے پر گرفتاریاں جاری ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مواصلات بند کرکے کشمیریوں کو باقی دنیا سے کاٹ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کودہشتگردی سے منسلک کررہا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد قانونی ہے اور اس کی جنرل اسمبلی نے گارنٹی دی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WI774Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times