Saturday, February 6, 2021

ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر زیر حراست

ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافر زیر حراست

سول ایوی ایشن نے باچاخان ایئرپورٹ پر موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو حراست لے کر تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق باچاخان ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن نے موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ایئر پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی مدد سے مسافرکو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مسافرذیشان علی پروازجی 9554کے ذریعےشارجہ سے پشاورپہنچاتھا اور جان بوجھ کرکنویئربیلٹ کےپاس اپنابیگ چھوڑگیاتھا، سی اے اے عملے نے بیگ کی تلاشی لی تو 103 قیمتی موبائل موجود تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سی اےاے نے ایف آئی اے کی مدد سے مسافرکوحراست میں لیا ، مسافرکوتفتیش اورقانونی کارروائی کیلئے کسٹمز کے حوالے کردیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ماہ اے ایس ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے اے ایس ایف نے ساڑھے تین کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کی، جسے ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ فائبر شیٹ میں چھپارکھی تھی، قبضے میں لی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aG1tWt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times