Thursday, February 4, 2021

شہبازشریف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

شہبازشریف کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی دورانِ قید جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے باعث انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز شریف کے اسپتال میں کچھ ٹیسٹ کیے گئے ان کا پی اے ٹی اسکین بھی کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس جیل لے جایا گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گزشتہ روز پیشی کے دوران عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی طبعیت ٹھیک نہیں اور وہ کینسر کے چیک اپ کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کرتے رہتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rl4Ed8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times