Wednesday, February 17, 2021

سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے وزراء سے کہا کہ وہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے رابطوں میں رہیں، چاہتے ہیں اس انتخاب میں پیسہ نہ چلے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ میرٹ پر دیے، کارکنان کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والے الیکشن کے بعد روئیں گے، اوپن بیلٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں، سپریم کورٹ جو حکم دے گی احترام کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3asLNHu

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times