Wednesday, February 17, 2021

سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ نے منظور کرلی

وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانےکی سمری منظور کرلی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاق کے ماتحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی۔

کابینہ اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر وزرا کی مختلف آراء سامنے آئیں، کچھ وزراء نے تنخواہوں میں فوری اضافے کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا جبکہ ملازمین سے مذاکرات کرنے والے وزراء نے تنخواہیں بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کرنے والے وزراء نے کہا کہ ملازمین سے وعدہ کیا ہے پورا کرنا چاہیے۔ کابینہ نے مشاورت کے بعد تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق بھی گفتگو ہوئی جبکہ تھرپارکر میں ضمنی انتخاب کے لیے رینجرز تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3u9fVzt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times