Friday, February 12, 2021

گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد بند ہونے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال

گلگت بلتستان میں زلزلے کے بعد بند ہونے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال

گزشتہ روز اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے 6 اعشاریہ 4 شدت کے زلزلے کے بعد گلگت بلتستان میں بند ہونے والی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد گلگت بلتستان میں شنگس اور حسن آباد میں بند ہونے والی سڑکیں ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہیں۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام پی ڈی ایم ایز کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ این ڈی ایم اے کی ایمرجنسی سروس الرٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات 10 بجے کے قریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف و ہراس کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے تھے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3jJZ15z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times