Monday, February 22, 2021

عالمی کمپنیاں سعودی حکومت کا بڑا اعلان

عالمی کمپنیاں سعودی حکومت کا بڑا اعلان

سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی کمپنیاں جو اپنے ریجنل دفاتر ملکی دارالحکومت میں کھولیں گی انہیں ترغیبات دی جائیں گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرسرمایہ کاری خالد الفالح کا کہنا ہے کہ غیرملکی کمپنیاں اگر اپنے دفاتر ریاض میں نہیں کھولتیں تو ان کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی حکومت کی جانب سے ریاض میں ریجنل دفاتر کھولنے والی عالمی کمپنیوں کے لیے ترغیبات دی جائیں گی، دفاتر کی منتقلی کے لیے 2024 تک کا وقت ہے۔

ایک انٹرویو میں وزیر کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کرنے والی کمپنیوں سے سرکاری لین دین بند ہوجائے گا، ریاض میں ریجنل دفاتر کھولنے والی عالمی کمپنیوں کا خیرمقدم کریں گے، ان کے لیے پرائیویٹ سیکٹر میں بہت سارے مواقع ہیں۔

خالد الفالح نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے کوئی مداخلت بھی نہیں کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا اس اقدام سے بہت سے سعویوں کو بھی فائدہ پہنچے گا، سعودی عرب چاہتا ہے کہ اعلی معیار کے بین الاقوامی ماہرین ہمارے یہاں قیام کا انتخاب کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37GClhJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times