Tuesday, February 23, 2021

کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر، سعودی وزارت تجارت کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری

کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر، سعودی وزارت تجارت کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری

عودی عرب میں کوروناوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر(ایس او پیز) پر عمل درآمد کرانے کے لیے وزارت تجارت کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تجارتی مراکز کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، وزارت تجارت نے 20 ہزار سے زیادہ تفتیشی کارروائیاں کیں۔

رپورٹ کے مطابق 20 ہزار کارروائیوں کے دوران 830 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، یہ کارروائیاں تجارتی مراکز، غذائی اشیا فروخت کرنے والے مراکز، ریستورانوں اور عوامی صحت و سلامتی سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں میں کی گئیں۔

سعودی وزارت تجارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے بھی بیس ہزار کے کارروائیاں کی گئی تھیں۔ جبکہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اس بار 12 فیصد زیادہ خلاف ورزیاں دیکھی گئیں۔
وزارت کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aHMooL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times