Saturday, February 6, 2021

شہر قائد میں بارہ سالہ بچی مبینہ طور پر دم گھٹنے سے جاں بحق

موت

شہر قائد میں بارہ سالہ بچی مبینہ طور پر دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی ہے، بچی کی موت جھولا جھولنے کے دوران ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کےعلاقہ منگھوپیر میں جھولا موت کا پھندا بن گیا، بارہ سال کی بچی گلا گُھٹنےسے دم توڑگئی، ثمینہ کمرے کی چوکھٹ میں دوپٹہ باندھ کر کھیل رہی تھی، دوپٹےکاپھندا بنا کر گلے میں ڈال کر گھومی تو پھندے نےبچی کےگلے کوجکڑ لیا۔

پولیس کےمطابق جاں بحق ہونےوالی بچی ثمینہ کےوالدین گھر پر نہیں تھے، ثمینہ ٹیوشن پڑھ کر واپس آئی تھی اور گھر میں صرف اسکا چھوٹا بھائی تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کی موت کا واقعہ اتفاقی حادثہ تھی۔

دوسری جانب بچی کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو قتل کیا گیا ہے، والدہ کے انکشاف پر پولیس نے بچی کی موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N0Ucsr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times