
کوویڈ 19 کی مہلک وبا نے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 53 کورونا مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردئیے، جس کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 346 مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے میں مزید 53 کورونا مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد میں 11ہزار967 ہوگئی۔
یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے 24 گھنٹے میں 36 ہزار 954 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.64 فیصد رہی اور ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 32 ہزار 265 ہوگئی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے ایک ہزار 847 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہے جبکہ مللک میں کورونا کے پانچ لاکھ 242 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3tzAuok
0 comments: