Monday, February 22, 2021

احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا؟ شاہد خاقان عباسی

احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا؟ شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں پولیس نے ووٹروں کو ہراساں کیا۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ الیکشن عملہ غائب ہوا اور پولنگ پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی کی گئی۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ ملک کیا ترقی کرے گا جس میں عدالتوں کا کوئی احترام نہیں، براڈشیٹ کیس دیکھ لیں احتساب کا ادارہ خود کرپشن میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کا ادارہ کرپشن میں ملوث ہے، اسے کون پوچھے گا؟

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وکلا کے چیمبرز کے لیے جگہ مہیا کی جانی چاہیے، چیف جسٹس کے ساتھ جو زیادتی ہوئی اس کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں حلقے میں ری پولنگ ہو، حکومت خود الیکشن چوری کررہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3qYkdaZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times