Wednesday, January 20, 2021

قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرتا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم مشکل سے نکل رہے ہیں اور نیا دور شروع ہو رہا ہے اور انصاف کی تحریک شروع ہو رہی ہے۔

قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب ایک ملک کے اندر بڑے بڑے ڈاکو ملک کی سربراہی کرتے ہیں تو وہ ملک ترقی نہیں کر سکتا اور خوش حال نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشکل حالات سے نکل رہے ہیں، آج پاکستان پر تاریخی قرضے چڑھے ہوئے ہیں اور ہم اس سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، ملک کو صحیح راستے پر لے کر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرتا جہاں طاقت ور کے لیے ایک قانون اور کمزور کے لیے دوسرا قانون ہو، ہمارے لیے ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ دور جس پر میرا نظریہ انصاف کی تحریک شروع ہو رہی ہے، اصلاحات تکلیف دہ ہوتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3sGP5Oa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times