Wednesday, January 20, 2021

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات میں اضافہ

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات میں اضافہ

ملک بھر میں دھند کے باعث حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔سمبڑیال کے قریب وزیرآباد روڈ پر دھند کے باعث ٹرک اور مزدا میں ٹکر ہو گئی جس کے باعث تین افراد جاں بحق اور 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں…

ملتان میں بھی دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے جبکہ وہاڑی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

ریسکیو ترجمان عبدالجبار کے مطابق حادثہ 4 گاڑیوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب آج کراچی میں بھی دھند کا راج رہا اور مختلف علاقوں میں حد نگاہ 200 میٹر تک رہی۔ کراچی میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3o4esWS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times