
سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کوہروقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیا ہے ، سعودی عرب کے وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بن طاہربنتن نے عمرہ زائرین کو مکہ مکرمہ میں آمد سے…
وزیرِحج وعمرہ ڈاکٹرمحمد صالح نے عازمینِ عمرہ کیلئے ہروقت چہرے پر ماسک پہنا بھی لازمی قرار دیا اور کہا عازمین کیلئے مقررکردہ عمرکی حد کی پابندی برقرار رہے گی، جس کے مطابق 18 سے 50سال کی عمر کے افراد ہی عمرہ ادا کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زیادہ شہریوں کو افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگائی جاچکی ہیں اور مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقرر کردی گئی ہے جبکہ کورونا کیسز سامنے آنے کی صورت میں افراد کا طبی معائنہ اور آئسولیشن کیلئے کمرے بھی مختص کردیئے گئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3osAAei
0 comments: