
وفاقی دارالحکومت میں انسداد کرونا ویکسین مہم کے لیے تیاریاں جاری، اسلام آباد کے شہری علاقوں میں سرکاری اسپتالوں اور دیہی علاقوں میں مراکز صحت میں ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انسداد کرونا ویکسین مہم کے لیے تیاریاں جاری ہیں، وفاقی دارالحکومت میں 12 کرونا ویکسین کاؤنٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کاؤنٹرز اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں میں قائم ہوں گے، 12 کرونا ویکسین کاؤنٹرز کا مقصد شہریوں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی اسپتالوں، دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں کرونا کاؤنٹرز قائم ہوں گے، پمز، پولی کلینک، ایف جی ایچ، سوشل سیکیورٹی اسپتال، روات، سہالہ، ترلائی، بھارہ کہو، شاہ اللہ دتہ اور تمیر کے مرکز صحت میں ویکسین کاؤنٹر قائم ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق فی کرونا ویکسی نیشن کاؤنٹر پر 3 رکنی ٹیم تعینات کی جائے گی، وفاقی دارالحکومت کے کرونا ویکسین کاؤنٹرز کی نگرانی وزارت صحت کرے گی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہوچکی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہزار 558 ہوچکی ہے۔
ملک میں فعال کرونا کیسز کی تعداد 33 ہزار 124 ہے جبکہ اب تک 4 لاکھ 53 ہزار 828 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39g9scj
0 comments: