
اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا اور آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس وقت شرح سود 7 فیصد پر برقرار ہے، چار ماہ سے شرح سود میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔سال 2020 میں کورونا وبا اورلاک ڈاؤن کے باعث شرح سود میں کمی کی گئی اور شرح سود…
گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر پریس کانفنرس کے ذریعے مانیٹری پالیسی کا اعلان کریں گے۔ مجموعی طورپر شرح سود 5 اعشاریہ 25 فیصد کی کمی کی جاچکی ہے۔
قبل ازیں مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم سی پی) کے اجلاس کے بعد گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا وبا کے بعد شرح سود میں 6.25 فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر 7 فیصد کیا گیا۔ مارچ کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے گھٹ کر7 فیصد کیا گیا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ سال بہترین مارکیٹ قرار پائی۔ کورونا وبا سے دنیا کے تمام ممالک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
گورنر اسٹیٹ بین رضا باقر نے کہا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرکا اضافہ ہوا۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اقتصادی سست روی اور معاشی شرح نمو کم ہونے کے باعث مرکزی بینک کی طرف شرح سود میں مسلسل کمی کی جاتی رہی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39UAciL
0 comments: