Thursday, January 21, 2021

امریکا میں ایک روز کے دوران کورونا کے پونے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

امریکا میں ایک روز کے دوران کورونا کے پونے دو لاکھ سے زائد نئے کیسز رپورٹ

امریکا میں مسلسل دوسرے روزکورونا سے تقریباً 4 ہزار اموات ریکارڈ کی گئی۔امریکا میں ایک روز کے دوران کورونا کے پونے دو لاکھ سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد امریکا میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب برطانیہ میں بھی کورونا سے 1200سے زائداموات ہوئی ہیں اور 36 ہزار سے زائد نئےکیسز سامنے آئے۔


برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرکے پارٹی میں شرکت کرنے والوں کو 800 پاؤنڈ جرمانہ دینا پڑے گا۔

ادھر وائرس کی صورتحال خراب ہونے کے سبب برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا لاک ڈاون ختم کرنے کی تاریخ دینے سےگریز کیا ہے۔

علاوہ ازیں کورونا ایس اوپیزکی مبینہ خلاف ورزی پر البانیہ نے روسی سفارتکارکو ملک سے نکلنےکاحکم دے دیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NiCz7k

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times