Monday, January 4, 2021

کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں، مریم اورنگزیب

کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہےکہ کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں۔

پی ڈی ایم کی ناکامی کے حوالے سے دیے گئے حکومتی بیانات پر لیگی ترجمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی موت مر چکی ہے تو روز اجلاس بلا کر ماتم کیوں کر رہے ہیں؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی مسلط کردہ حکومت اپنی نالائقی، نااہلی اور چوری کی موت مر رہی ہے، اپوزیشن کے بجائے عوام کو ٹف ٹائم آپ کی نالائقی نااہلی اور چوری سے مل رہا ہے، پی ڈی ایم آپ کو فارن فنڈنگ کیس میں دیا گیا این آر واپس لے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MCXcep

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times