Monday, January 4, 2021

دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، قومی ادارہ صحت

دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نے پاکستان میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کر دی ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق دو پاکستانیوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم پائی گئی۔ دونوں شہری برطانیہ سے وطن واپس آئے۔وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم کے چار مشکوک مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔ چاروں کے ٹیسٹ…

انہوں نے کہا کہ پاکستانی محققین نے بھی کورونا کی نئی قسم سے بچاؤکے لیےسر جوڑ لیے ہیں۔ کورونا کی نئی قسم ہر تحقیق کی ذمہ داری محققین کو سونپ دی گئی ہے۔

وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ ہمارے ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ابھی تک کی معلومات کے مطابق یہی کہہ سکتے ہیں کہ وائرس کی یہ قسم زیادہ تیزی سے پھیلتی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم پہلے56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی نئی قسم سے آگاہ ہیں اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس برطانیہ میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے تاہم یہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ نیا وائرس پرانے وائرس کے مقابلے میں کم یا زیادہ مہلک ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3od6OdD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times