Saturday, January 2, 2021

حالات سے تنگ خاتون کی اپنی اور بچی کی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے عمارت سے چھلانگ

خودکشی

حالات سے تنگ خاتون نے اپنی اور بچی کی زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے اونچی عمارت سے چھلانگ لگا دی، دونوں کو شدید زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک13ڈی ٹو میں ایک 33 سالہ خاتون نے دو سالہ بچی سمیت 6منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی خاتون اور بچی کو تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے ان دونوں کی ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں انہیں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی گلشن نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مذکورہ خاتون نشے کی عادی ہے اور کچھ عرصہ پہلے اس نے دوسری شادی کی تھی، گھر والوں نے نشے سے چھٹکارا دلانے کیلئے خاتون کو کمرے میں بند کیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون کےساتھ اس کی2سال کی بچی بھی کمرے میں موجود تھی، خاتون نے پہلے فلیٹ کی گیلری سے موبائل فون پھینکا جس کے بعد عمارت کے نیچے لوگ جمع ہوگئے۔

اس کے بعد خاتون نے اپنی دو سال کی بچی کو نیچے پھینکا جسے شہریوں نے پکڑلیا، وہاں موجود لوگ خاتون کو چھلانگ لگانے سے روکتے رہے وہ اوپر سے نیچےاترنے کی کوشش میں گر پڑی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X5JBhE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times