Wednesday, January 27, 2021

ریلوے حکام کا سسٹم کی بحالی تک مسافروں کو اوپں ٹکٹ لینے کا مشورہ

ریلوے حکام کا سسٹم کی بحالی تک مسافروں کو اوپں ٹکٹ لینے کا مشورہ

ڈی سی او لاہور ریلوے شیریں حنا نے بتایا کہ آن لائن بکنگ سسٹم بند ہونے پر ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں، سسٹم کی بحالی میں مزید ایک دن لگ سکتا ہے۔

ملک بھر میں ریلوے کا بکنگ نظام بیٹھ گیا ہے مسافر ریلوے اسٹیشن اور ریزرویشن آفسز میں خوار ہو رہے ہیں۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ حکام پاکستان ریلوے کے آن لائن نطام میں فوری تبدیلی لائیں۔ لنک ڈاؤن ہونے سے آن لائن ٹکٹوں کی ریزرویشن بند ہو گئی ہے۔

چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پاکستان ریلوے کا شعبہ آئی ٹی خرابی دور نہیں کر سکا، مسافر بکنگ کیلئے ریزرویشن آفسز پہنچ رہے ہیں، مگر انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔

ریلوے حکام سسٹم کی بحالی تک مسافروں کو اوپں ٹکٹ لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ کہتے ہیں سسٹم ٹھیک کرنے میں مزید ایک دن لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ ریلوے کا آن لائن سسٹم منگل کے روز صبح چھ بجے کام کرنا چھوڑ گیا تھا۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی ریلوے کا بکنگ کا نظام خراب ہونے کے باعث مسافر کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oqUCVH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times