
سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس پرسماعت آج ہوگی۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوں گے۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر…
صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والا بینچ چیف جسٹس گلزار احمد ، جسٹس مشیر عالم، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیی آفریدی پر مشتمل ہو گا۔
خیال رہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رائے طلب کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے سے متعلق ریفرنس پر دستخط کرنے کے بعد حکومت نے عدالت سے رجوع کیا اور رائی مانگی تھی۔
سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس میں مؤقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آئین کے تحت نہیں کرائے جاتے۔
سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے۔ سینٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے۔ حکومت نے مؤقف اپنایا کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی۔
ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔
صدرمملکت نےریفرنس سپریم کورٹ بھجوانےکی منظوری دی تھی۔ انہوں نے آئین آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ ریفرنس بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویز منظور کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KZ6r7V
0 comments: