Sunday, January 17, 2021

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر

کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 کروڑ 54 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 20 لاکھ 39 ہزار 607 اموات ہو چکی ہیں۔دنیا میں کورونا کے 6 کروڑ 81 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے اور 2 کروڑ 52 لاکھ 73 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 4 لاکھ 7 ہزار 202 اموات ہوچکی ہیں اور 2 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 456 اور ایک کروڑ 57 لاکھ 2 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 868 اور 84 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 35 لاکھ 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 65 ہزار 566 ہے۔

برطانیہ میں 33 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 89 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 29 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 70 ہزار 283 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں 23 لاکھ 87 ہزار 101 افراد متاثر اور 23 ہزار 997 ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں بھی 23 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 82 ہزار 177 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bPTrNc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times