Tuesday, December 1, 2020

کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا

کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا

پشاور میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر تھے۔ ڈاکٹر نارتھ ویسٹ اسپتال پشاور میں کورونا کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔خیبر پختونخوا میں اب تک 25 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے دو بڑے اسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 25 ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن اسٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36qQI9N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times