Tuesday, December 1, 2020

اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک، نیویارک میں سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیراؤ کر لیا

اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک، نیویارک میں سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیراؤ کر لیا

ہندوستان میں نارواسلوک کے خلاف سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیراؤ کر لیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ نارواسلوک کے خلاف نیویارک میں سکھوں نے ہندوستانی قونصل خانے کا گھیراؤ کیا۔

مظاہرین نے تمام رکاوٹیں توڑ کر قونصلیٹ کا گھیراؤ کیا جس کی وجہ سے قونصل خانے کا عملہ محصور ہو گیا۔

مظاہرین نے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور اپنی مقررہ جگہ واپس جانے کی اپیل کی۔

پولیس نے قونصل خانے کا گھیراؤ کر کے مظاہرین کو پیچھے رہنے کی ہدایت کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3mwhTWa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times