Sunday, December 13, 2020

ن لیگ کو مفت مشورہ

 ن لیگ کو مفت مشورہ

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ن لیگ کے لیے مفت مشورہ ہے تمام پارلیمانی اراکین اپنے استعفے لندن والے قائد کو بجھوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے تمام پارلیمانی اراکین اپنے استعفے لندن بھجوانے کے بعد پھر…

معاون خصوصی نے ٹوئٹر پر طنزیہ انداز اپنا کر بھی لیگی رہنماؤں پر تنقید کی۔

 قبل ازیں فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بدقسمت پی ڈی ایم کی جانب سے عوام کے ساتھ کسی بھلائی کی توقع نہیں، جلسے کے شرکاء کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کرونا ہی دیا۔

ادھر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے سے پنجاب میں کرونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں، جلسے کے شرکا خود کو قرنطینہ کر لیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مینار پاکستان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا جلسہ منعقد ہوا، تاہم گیارہ جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن بھی جلسہ گاہ کو بھرنے میں ناکام رہی، اور لاہوریوں نے پی ڈی ایم کے مؤقف کو مسترد کر دیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3nhE56Z

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times