Sunday, December 13, 2020

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا آخری مکمل سورج گرہن آج ہوگا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔سورج گرہن جنوبی افریقہ، جنوبی امریکا، بحرالکاہل اور بحرااوقیانوس میں دکھائی دے گا۔

پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن شام 6 بجکر34 منٹ پر شروع ہوگا اور رات 11بج کر 53 منٹ پر اختتام پذیرہوگا۔

مکمل سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔

پاکستان میں اس سے قبل21 جون2020 کو سورج گرہن دیکھا گیا اور سکھر میں 98 فیصد سورج گرہن ہوا تھا۔ رواں سال سورج کو دو بار اور چاند کو 4 بار گرہن لگا۔

رواں سال 10 جنوری،5 جون، 4 جولائی اور30 نمبر کو چاند گرہن ہوا تھا۔ سال2020 میں پہلا سورج گرہن21 جون کو ہوا اور دوسرا آج14 دسمبر کو لگے گا۔

سال2021 اکیس کا پہلا چاند گرہن 26 مئی اور سورج گرہن دس جون 2021 کو لگے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Kka3B1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times