Wednesday, December 23, 2020

کورونا کی حالت تشویشناک اور اپوزیشن کی حالت پتلی ہے، فردوس عاشق اعوان

کورونا کی حالت تشویشناک اور اپوزیشن کی حالت پتلی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے مریم نواز کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے۔لاہور میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا ذکر کیے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کی حکومت اقلیتوں کو یکساں حقوق دینے کے لیےکوشاں…

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی مشکل صورتحال کے باوجود ہم نے معیشت میں مثبت اشاریے حاصل کیے ہیں تاہم مہنگائی کا جن بوتل میں بند کیے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ کورونا کی حالت تشویشناک اور اپوزیشن کی حالت پتلی ہے، اپوزیشن کو دعوت دیں گے کہ ہم سے مل کر کرپشن کے خاتمے کا کیک کاٹے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دینے کا کہا ہے، جس سے پی ڈی ایم کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔

مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فردوس عازق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ سے مریم نواز کا بوریا بستر گول ہو چکا ہے جبکہ نواز شریف وزیراعلیٰ بننے سے پہلے اپنی سالگرہ 25 دسمبر کو نہیں مناتے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3rnckMB

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times