Sunday, December 13, 2020

پی ڈی ایم لاہور جلسہ، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج

پی ڈی ایم لاہور جلسہ، کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ کے بعد پولیس نے دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزام میں25 نامعلوم افراد کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ایف آئی آرز سیکیورٹی گارڈ یوسف اور ذیشان کی مدعیت میں کاٹی گئی ہی۔ ایف آئی آر تھانہ لاری اڈا میں درج ہے۔

ملزمان پر گیٹ کے تالے توڑ کر پارک میں داخل ہونے،کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ کے بعد مینار پاکستان گراونڈ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے۔

گراوڈ میں جا بجا ٹوٹی کرسیاں، اسٹیمرز، پارٹی پرچم، بریانی، چائے کے ڈسپوزل کپ اور ڈبے بکھرے ہوئے ہیں۔

صفائی کرنیوالوں کا کہنا ہے گندی اٹھانے میں تین دن اور پارک کا حسن بحال کرنے ایک مہنے سے زیادہ وقت لگ جائے گا۔

پارک کے گرد نصب کئی مقامات پر جنگلے، لائٹس اور دیگر سامان بھی غائب ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے گندگی پھیلا کر پارک کے حسن کو تو روندا اور مینار پاکستان گراونڈ کے دروازے تک توڑ دئیے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34cF3d0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times